طیارہ حادثہ، کیپٹن سجاد گل جام شہادت نوش فرما گئے

طیارہ حادثہ، کیپٹن سجاد گل جام شہادت نوش فرما گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان الیاس، وقاص ) کراچی طیارہ حادثہ میں فلائنگ کرنے والے 54 سالہ کیپٹن سجاد گل جام شہادت نوش فرما گئے، کیپٹن سجاد لاہور ڈی ایچ اے کے رہائشی تھے جبکہ طیارہ حادثہ میں زخمی ہونے والے فلائٹ سٹیورڈ عبدالقیوم اشرف سبزہ زار میں رہائش پذیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 فلائنگ کرنے والے 54 سالہ کیپٹن سجاد گل جام شہادت نوش فرما گئے ہیں، کیپٹن سجاد گل شہید کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ شہید کیپٹن سجاد گل کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے دوست احباب سمیت دیگر شخصیات اور شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہید کا جسد خاکی آج ان کی رہائش گاہ پر پہنچا دیا جائے گا۔

کراچی طیارہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں لاہور کا رہائشی فلائٹ سٹیورڈ عبدالقیوم اشرف بھی شامل ہے۔ عبدالقیوم کے اہلخانہ نے انتظامیہ سے حادثے کی تفصیلات جلد فراہم کرنے اور بیٹے کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔

کراچی میں پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں زخمی ہونے والے فلائٹ سٹیورڈ عبدالقیوم اشرف سبزہ زار میں رہائش پذیر ہیں۔ زخمی کے بھائی نے بتایا کے کل ڈیوٹی پر جانے سے قبل گھر والوں سے خوب گپ شپ ہوئی تھی۔

عبدالقیوم کے والد نے بتایا کے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بیٹے سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی، کچھ رشتے داروں سے پتہ چلا ہے کہ قیوم زندہ ہے جبکہ زخمی کے چچا نے انتظامیہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

عبدالقیوم کی زخمی ہونے کی خبر سن کر اہلخانہ سےخیریت دریافت کرنے کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اہلخانہ کے مطابق زخمی عبدالقیوم چھ سالہ محمد شعیب کا باپ ہے۔

دوسری جانب سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے طیارے کو تکنیکی طور پوری طرح محفوظ اور فٹ قرار دے دیا ،کہتے ہیں جہاز ٹیک آف کرنے سے پہلے انجینیر سے کلیئرکرایا جاتا ہے، طیارہ حادثے کی انکوائری وزارت ہوا بازی مکمل کرے گی۔ انکوائری میں فیکٹ اینڈ فیگرز سامنے آئیں گے۔ انہوں نے حادثہ کا شکار بننے والے تمام افراد کو شہید کہنے کی اپیل بھی کی۔