کیا آپ جانتے ہیں ہاکی سٹیڈیم میں آسٹروٹرف کو کیسے بچھایا جاتا ہے

کیا آپ جانتے ہیں ہاکی سٹیڈیم میں آسٹروٹرف کو کیسے بچھایا جاتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سبائل نوخیز: منی ہاکی سٹیڈیم میں نئی بچھنے والی آسٹروٹرف جہاں دلکش لگتی ہےوہی اس پرکھیلنے کالطف ہی الگ ہے ۔ آسٹروٹرف بچھنے میں کتنا وقت درکارہوتا ہےاوراسے بچھانےکاکیا عمل ہے۔
منی ہاکی سٹیڈیم میں56ملین سے بچھائی جانے والی آسٹروٹرف کوعام زبان میں مصنوعی گھاس بھی کہاجاتاہے۔ٹرف بچھانے کاعمل بجری،ریت اورسیمنٹ کی بیس بناکرشروع کیاجاتاہے جس کے بعداس پرشوکنگ پیڈلگائے جاتے ہیں جوکھلاڑیوں کودوڑنے میں مدددیتے ہیں۔
شوکنگ پیڈبچھانے کے بعداس پرگلیوپھینکی جاتی ہےجوآسٹروٹرف کوپیڈپرمضبوطی سےجکڑلیتی ہے،پاکستان میں غیرملکی تجربہ کاربلاکرآسٹروٹرف بچھائی جاتی ہے تاکہ تمام تقاضے ملحوظ خاطررہیں۔یہ ماہرین دوسےتین ماہ کے دوران کام مکمل کردیتے ہیں۔
آسٹروٹرف مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتی ہےتاہم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کےاصولوں کےمطابق بلیو اور گرین آسٹروٹرف استعمال کی جاتی ہے۔پاکستان کی پہلی ویمن انٹرنیشنل امپائر بینش حیات سےمنی ہاکی سٹیڈیم میں گرین آسٹروٹرف بچھانے کی وجہ پوچھی تو انکا جواب یہ تھا۔
لاہور شہر میں انٹرنیشل ہاکی سٹیڈیم سمیت منی ہاکی سٹیڈیم اورجوہر ٹاؤن میں آسٹروٹرف موجودہے ۔ آسٹروٹرف مہنگی ہونے کےباعث اس کا ہر جگہ نصب کرناممکن نہیں ، مگر کھلاڑیوں کاکہنا ہےکہ حکومت اس کےمتبادل منی آسٹروٹرف گرائونڈ تیار کرلےتو ہاکی کو فروغ ملے گا ۔