(قیصرکھوکھر) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے عام شہریوں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی سمری مسترد کر دی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔ملک نواز شریف کے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا: چودھری برادران
سٹی 42 ذرائع کے مطابق یہ سمری محکمہ داخلہ نے ارسال کی تھی کہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لئے لائسنس کے لئے عوام کو لاہور شہر نہ آنا پڑے لیکن وزیر اعلی پنجاب نے یہ سمری مسترد کر دی ہے اور سمری واپس محکمہ داخلہ پہنچ چکی ہے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔تحریک انصاف دو نون لیگی شیروں کا شکار کرنے کو تیار