دنیا کی سب سے پتلی کلائی والی گھڑی ,قیمت صرف8 کروڑ روپے

دنیا کی سب سے پتلی کلائی والی گھڑی ,قیمت صرف8 کروڑ روپے
کیپشن: World Slimmest Watch
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جدیدٹیکنالوجی کےدور میں وقت کے تعین کیلئےگھڑی کی جگہ موبائل نے لے لی ہےلیکن اب بھی گھڑی پہننے کے شوقین افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

کہتے ہیں ’شوق دا کوئی مول نہیں‘مہنگائی کے اس دور میں بھی لوگ اپنے شوق پورے کرنے کیلئے مہنگی چیزیں خریدتے ہیں۔اسی طرح کچھ  لوگ مہنگی گھڑیاں خریدنے کا بھی شوق رکھتے ہیں۔اسی تناظر میں آج ہم آپ کو دنیا کی پتلی کلائی والی گھڑی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش کی جاچکی ہے۔

جی ہاں دنیا کی پتلی کلائی والی  گھڑی بلگاری اوکٹو فنی سیمو الٹرا کی قیمت 8 کروڑ روپے سے زائد ہے جو میشینی گھڑی کے باوجود محسوس نہیں ہوتی۔ دنیا کی سب سے پتلے بلکہ باریک ڈائل والی مشینی کلائی گھڑی اب برائے فروخت ہے۔ اس کی موٹائی صرف ایک اعشاریہ آٹھ ملی میٹر ہے اور قیمت 4 لاکھ چالیس ہزار ڈالرہے۔ اسی گھڑی کے ساتھ آپ اس کا این ایف ٹی بھی خرید سکتے ہیں۔

اس گھڑی کا پورا نام  بلگاری اوکٹو فنی سیمو الٹرا ہے جس کے ساتھ آپ این ایف ٹی بھی لے سکتے ہیں۔ پاکستان روپوں میں یہ لگ بھگ 8 کروڑ روپے قیمت رکھتی ہے۔ اسے کلائی پر پہنا جائے تو یہ اپنے انتہائی کم وزن کی وجہ سے محسوس ہی نہیں ہوتی۔ اس کی ساری قیمت ان ہنرمندوں کی محنت کی ہے جنہوں نے دھاتی پرزوں سے یہ شاہکار ڈھالا ہے۔

اس میں نفیس ترین 170 مرکزی پرزے ہیں جن کی اکثریت مہنگی دھات ٹائٹینیئم سے بنائی گئی ہے۔ چابی بھرے بغیر یہ 50 گھنٹوں تک کام کرتی رہتی ہے۔

یادرہے کہ2018 میں پیاجے کمپنی نے صرف دو ملی میٹر موٹی میکانکی گھڑی بنائی تھی ۔ اب بلگاری نے یہ گھڑی بناکر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

کمپنی کے مطابق اسے بنانے میں کل تین برس کا عرصہ لگا ہے۔