ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا قوم کے نام پیغام

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا قوم کے نام پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف  کا یوم پاکستان پر کہناہےکہ قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور مشاہیر پاکستان، شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ ہمیں ایک بار پھر تحریک پاکستان جیسے جذبے، واضح سوچ اور عمل کی ضرورت ہے،کورونا کی صورتحال متقاضی ہے کہ آج ہم تحریک پاکستان کے جذبے کا مظاہرہ کریں ۔عوام اپنےگھروں میں رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئیٹ کرتےہوئےکہاکہ شہری اپنےگھروں میں رہیں اوراحتیاطی تدابیراپنائیں کو روناکوشکست دینےکےلیےایک قوم کےطورپرابھرکرسامنےآناچاہیں، قیام پاکستان کی جدوجہد میں عظیم قربانیاں دینے والے تمام گمنام شہیدوں، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔جدوجہد پاکستان میں حالات وواقعات کے جبر کی بھینٹ چڑھ جانے والی ماوں، بہنوں، بیٹیوں کو بھول نہیں سکتے اورآج ہم تاریخ کے ایک اور دوراہے پر کھڑے ہیں۔

انھوں نےکہاکہ آج پھر ملک کو عظیم اتحاد، ایثار، قربانی اور مثالی نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا جبکہ کروناوائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہےاور اس کےپیش نظرشہریوں کواحتیاطی تدابیراپناتےہوئےگھروں میں رہناچاہئے۔

یاد رہے پاکستان کا 80ویں یوم پاکستان منایا جارہا ہے،ملک بھر میں سادگی سے تقریبات جاری ہیں۔

واضح رہے شہباز شریف نے لندن سے واپسی پر اپنے آپ کو ماڈل ٹائون رہائش گاہ میں اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر گھر میں رہیں ،محفوظ رہیں کا اضافہ بھی کردیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer