ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمپ جیل؛ یوم پاکستان کو قیدیوں نے بھی خوب جوش و خروش سے منایا

کیمپ جیل؛ یوم پاکستان کو قیدیوں نے بھی خوب جوش و خروش سے منایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کیمپ جیل میں 23مارچ کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام، پرچم کشائی کی تقریب اورقیدیوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔        

 تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل میں یوم پاکستان کی تقریب میں جیل افسران سمیت قیدیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر جیل کی عمارت پر پرچم لہرانے کی تقریب بھی ہوئی۔ اورجیل اہلکاروں کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: چڑیا گھر میں موجود خطرناک جگہیں سامنے آگئی

سپرنٹنڈنٹ جیل اسدوڑائچ نے مہمان خصوصی کے طورپرشرکت کی۔ انکا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستانیوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آج تجدیدعہد کے دن قیدیوں کوبھی خوشیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ تقریب کے اختتام پرقیدیوں کےدرمیان تقریری مقابلےبھی کروائے گئے۔