فضہ عمران: چڑیا گھر بظاہر تو پرامن اور خوبصورت تفریح گاہ ہے۔ لیکن کچھ جگہیں ایسی بھی ہیں جو کافی خطرناک ہیں۔ جی ہاں وہ ہیں سکویز کیچ، آخر یہ سکویز کیچ ہیں کیا ؟
تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں دھاڑتے ان شیروں کو صحت مند رکھنے کے لیے ویکسینیشن اور میڈیکیشن کا طریقہ کچھ یوں ھے کہ انہیں علاج کے لیے ٹریٹمنٹ روم میں بھیجا جاتا ہے۔
ہر پنجرے کا راستہ ٹریٹمنٹ روم تک جاتا ہے۔ جس جانور کو ٹریٹمنٹ روم میں بھیجنا درکار ہوتا ہے۔ لیور کے زریعے اسکے پنجرے کااندر لگا دروازہ کھولا جاتا ہے۔
ٹریٹمنٹ روم کے اندر سکویز کیج بنایا گیا ہے۔ جب جانور اس کیج میں آتا ہے تو لیور کے زریعے پنجرے میں حرکت محدود کرکے میڈیکیشن کی جاتی ہے۔ جس کیلئے بہت احتیاط کی ضرورت ہو تی ہے۔
لاہور زو میں مختلف ویٹنری یونیورسٹیوں کے طلبا کو انٹرن شپ بھی کروائی جا تی ہے۔ جوجانوروں کے علاج معالجہ کرنا سیکھتے ہیں۔