سٹی 42: برطانیہ سے 190 ملین برطانوی پاؤنڈ پاکستان منتقلی کا کیس میں نیب نے بشری بی بی کی طلبی کا سمن موصول کروا دیا۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور ٹیم نے زمان پارک میں بشری بی بی کی طلبی کا سمن موصول کروا دیا۔نیب لاہور نے نیب راولپنڈی کی درخواست پر نوٹس موصول کروایا۔نیب راولپنڈی نے بشری بی بی کو 26 جون کو راولپنڈی طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے بشری بی بی کو کیس میں عدم تعاون پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایات کی گئی .نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم کی طلبی کا سمن بھی موصول کروا دیا۔ سابق وزیر اعظم کو توشہ خانہ کیس میں 26 جون کو نیب راولپنڈی نے طلب کیا ہے۔