(ویب ڈیسک)مظفرآباد میں تھانہ سٹی پولیس نےکارروائی کرتے تین جعلی خواجہ سرا گرفتار ، ملزمان خواجہ سرا کا روپ دھار کر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے, ملزمان کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔
تفصیلات کےمطابق مظفرآباد میں تھانہ سٹی پولیس نےکارروائی کرتے تین جعلی خواجہ سرا کو گرفتار کرتے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان خواجہ سرا کا روپ دھار کر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے، ملزمان کا تعلق شیخوپورہ سے ہے،کارروائی عوامی شکایات پر عمل میں لائی گئی۔
پولیس کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان خواجہ سرا نہیں مرد ہیں جس کی تصدیق میڈیکل افسر نے کی ہے، ملزمان کے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور لوگوں سے دھوکہ دہی کی شکایات تھیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔