ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ شلپا شیٹی کا شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلا رد عمل

 اداکارہ شلپا شیٹی کا شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلا رد عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اداکارہ شلپا شیٹی نے رواں ہفتے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ایک قول پوسٹ کرکے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے اس پوسٹ جیمس تھربر کا قول ہے جس میں کہا گیا ہےکہ غصے میں پیچھے مڑکر نہ دیکھو، خوف میں آگے بڑھو لیکن اپنے اردگرد سے آگاہ رہو۔

اداکارہ کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے اقتباس میں کہا گیاہےکہ ہم لوگ غصے میں  ان لوگوں کی طرف واپس مڑ کر دیکھتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف پہنچائی، یہ بدقسمتی ہم برداشت کرچکے ہیں، ہم اس خوف میں آگے بڑھتے ہیں کہ شاید ممکنہ طور پر ہم اپنی نوکری گنوادیں، کسی بیماری کا شکار ہوجائیں یا پھر کسی پیارے کی موت کو برداشت کریں، ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ کہ کیا ہورہا ہے اس کی فکر نہ کریں، کیا ہوا یا آگے کیا کیا ہوسکتا ہے مگر حالات حاضرہ سے مکمل طور پر واقف رہیں۔

خیال رہے کہ 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں راج کندرا پر یہ الزامات بھی لگتے رہے ہیں کہ وہ فلموں میں کام دلوانے کا دھاکہ دے کر لڑکیوں کی فحش فلمیں بناتے ہیں، تاہم اب یہ پہلا موقع ہے جب پولیس نے انھیں باقاعدہ طور پر گرفتار کرکے ان کیخلاف کیس درج کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری 19 جولائی کو عمل میں لائی گئی تھی،  میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی کے خاوند کیخلاف مقدمے میں خواتین کو تذلیل کرنے جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ان کیخلاف درج مقدمے میں پورنو گرافی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس اہم معاملے کی کرائم برانچ تفتیش شروع کر رہی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ راج کندرا کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ تاہم یہ شواہد ابھی تک میڈیا کے سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔