شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے چوہدری شوگر ملز کے خلاف انکوائری کیلئے میاں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف کوآج طلب کرلیا۔

 نیب مراسلہ کے مطابق یوسف عباس پر جعلی ٹی ٹی کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، یوسف عباس سے 800 ملین کے قرضوں کی تفصیلات  طلب کی گئی ہیں،یوسف عباس شریف سے چوہدری شوگر مل کے تمام ریکارڈ بینک اکاؤنٹ ڈیٹیل اور دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب حکام جعلی ٹی ٹی کے ذریعہ رقومات باہر بھیجنے کے الزام پر یوسف عباس سے پوچھ گچھ کریں گے، واضح رہے کہ یوسف عباس میاں نواز شریف کے بھتیجے جبکہ مرحوم عباس شریف کے صاحبزادہ ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer