ملک اشرف:ایل ڈی اے کا 13 پٹرول پمپس کی سائٹس نیلام کرنے کا معاملہ،عدالت نے نیلامی روکنے کے حوالے سے جاری حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔
جسٹس جوادحسن نے بابرعمران ملک کی درخواست پرسماعت کی، عدالت میں ایل ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر سلیمان منصور نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ کمیٹی کی کارروائی مکمل ہونے تک تفصیلی جواب دینے کے لئے مہلت دی جائے۔عدالت نے درخواست گزاروں کی نئی حکومت کی تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی استدعا مسترد کردی۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان کل لاہور میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے
درخواست گزاروں کے و کیل نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے سے اراضی لیز پر حاصل کی، لیز کی مدت نہ بڑھانے پر لاہورہائیکورٹ سے رجوع بھی کیا۔ عدالت نے دوہزار دس میں حکم امتناعی جاری کیا۔ وزیراعلی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی نے کرایہ اور لیز بڑھانے کے حوالے سے کمیٹی بھی قائم کی۔
حکومتی کمیٹی کی جانب سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔۔ایل ڈی اے نے کاروائی کرنے کے لئے شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیے۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ حکومتی فیصلے تک ایل ڈی اے کو پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دے۔