عابد باکسر نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

عابد باکسر نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا
کیپشن: City42 - Abid Boxer, Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری) سابق پولیس آفیسر نے سی آئی اے پولیس کے خلاف نیب میں جانے کا عندیہ دے دیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔عابد باکسر  کے انکشافات، عوامی تحریک کا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق پولیس مقابلوں سے شہرت پانے والے سابق پولیس آفیسر عابد باکسر نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف مجھے کیسے نہیں جانتے ان کی حکم عدولی پر میں 11 سال اپنے بیوی بچوں سے دور رہا۔ چیف جسٹس میرے الزامات کی انکوائری کے لیے جے آئی ٹی بنائیں یا شہباز شریف خود مناظرہ کرلیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔الیکشن قریب آتے ہی لاہور پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا

عابد باکسر نے کہا کہ شہباز شریف میرے چچا کی2200 کنال جگہ ہتھیانہ چاہتے تھے جس کے درمیان میں رکاوٹ بنا اور مجھ پر جعلی پولیس مقابلوں اور قتلوں کے مقدمات درج کرائے گئے۔ سابق سی آئی اے پولیس افسران عمر ورک سمیت دیگر کے قبضے میں میری گاڑیاں، اڑھائی کروڑ اور زیورات ہیں جس کے لیے نیب سے رجوع کر رہا ہوں۔

خبر پڑھیں۔۔عابد باکسر کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

واضح رہے کہ کچھ روزپولیس مقابلوں کے اسپیشلسٹ عابد باکسر  نےاپنے ویڈیو پیغام میں شہباز شریف سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے تھے، اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جعلی ریکارڈ بنانے اور پولیس مقابلوں کے ماسٹر ہیں، لوگوں کی جائیدادیں بھی ہتھیائیں، شہباز شریف کے کالے کرتوتوں کے سب ثبوت ان کے پاس ہیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔مشکلات میں گھری مسلم لیگ (ن) کیلئے بری خبر

 انہوں نے کہا کہ  میرا نام عابد حسین باکسر ہے. باکسر اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ میں انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ہوں۔  وہ شہباز شریف کے کالے کرتوتوں کا پول بیچ بازار کھولیں گے۔ میڈیا اور پبلک کو بتائیں گے کہ شہباز نے کس طرح لوگوں کی جائیدادیں ہتھیائیں۔
 

Sughra Afzal

Content Writer