ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتی، چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ چھ رکنی گروہ گرفتار

 ڈکیتی، چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ چھ رکنی گروہ گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پولیس نے ڈکیتی، چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ چھ رکنی گروہ رفیق عرف فوجی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ رفیق عرف فوجی، علی شیر، احمد، محمد رفیق، محمد بوٹا، محمد عمران اور عمران شامل ہیں۔اس حوالے سے ایس پی صدر سدرہ خان نے بتایا ہے کہ ملزمان سے دو لیپ ٹاپ، تین موٹر ساٸیکلیں ، لاکھوں روپے نقدی ، چار پستول، رائفل اور 223 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان نے مختلف علاقوں میں گن پواٸنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

  پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش اور شناخت پریڈ کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزمان پرانے ریکارڈ یافتہ ہیں جن پر ڈکیتی، رہزنی، چوری کی درجنوں وارداتوں کے مقدمات درج ہیں۔


 

Ansa Awais

Content Writer