ذکا اشرف نے عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتادی

ذکا اشرف نے عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتادی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔

ذکاء اشرف کے استعفے کی کاپی نجی ٹی وی کو موصول، استعفے میں ذاتی وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے 20 جنوری کو اپنا استعفیٰ لکھا تھا۔خیال رہے کہ 19 جنوری کو پی سی بی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیا تھا۔واضح رہے کہ 22 جنوری پیر کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تعینات کرنےکی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نےمحسن نقوی کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی کا ممبر بورڈ آف گورنر بھی تعینات کیا ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer