ایران کی کرنسی  امریکی ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی

Saudi Riyal
کیپشن: Saudi Riyal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظاہرین پر حکومت کے وحشیانہ کریک ڈاؤن پر 37 ایرانی عہدیداروں اور تنظیموں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے یورپی ممالک میں بحث کے دوران ہفتے کے روز ایران کی کرنسی  امریکی ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق  یورپی یونین اور تہران کے درمیان تعلقات حالیہ مہینوں میں خراب ہوئے ہیں کیونکہ جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ ایران نے متعدد یورپی شہریوں کو حراست میں  لیا ہے اور بلاک مظاہرین کے ساتھ پرتشدد سلوک اور پھانسیوں کے استعمال پر سخت تنقید کا نشانہ بنا ہے۔ یورپی یونین بلاک کے وزرائے خارجہ پیر کو برسلز میں پہلے سے طے شدہ اجلاس میں تہران کے مظاہرین پر جبر کے خلاف پابندیوں کے چوتھے پیکج کو اپنانے پر رضامند ہونے والے ہیں۔

فارن ایکسچینج سائٹ Bonbast.com کے مطابق ہفتے کے روز ایران کی غیر سرکاری مارکیٹ میں ڈالر 447,000 ریال تک فروخت ہو رہا تھا، جو گزشتہ روز 430,500 کا تھا۔ ملک گیر احتجاج شروع ہونے کے بعد سے ایرانی   ریال اپنی قدر کا 29 فیصد کھو چکا ہے۔