ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان کے ڈانس کی نئی ویڈیو مقبول ہوگئی

سلمان خان کے ڈانس کی نئی ویڈیو مقبول ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ کے میگا سٹار سلمان خان سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں اور ان کی جانب سے تصاویر، ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مداح کے ساتھ اپنی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں، دبنگ خان کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جس کو  لاکھوں  لوگ دیکھ چکے ہیں۔

تفصیل کے مطابق بالی ووڈ کے سپرسٹار ،دبنگ کے سلطان اداکار سلمان خان کے چاہنے والے تقریباً پوری دنیا میں موجود ہیں جو سلمان خان کی فلموں، تصاویر اور ویڈیوز کا بے چینی کے ساتھ انتظار کرتے ہیں، بالی ووڈ کی میگا سٹار کی ایک رقص کی ویڈیو ویڈیو وائرل ہوئی، اس ویڈیو میں ان کے ساتھ ننھی بھانجی ’آیت‘ہے جس کو سلمان خان نے اٹھارکھا اور ساتھ ساتھ جھوم رہے ہیں۔

بالی ووڈ سٹار کی بہن ارپتہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماموں اور بھانجی کی ویڈیو شیئر کی ، ویڈیو میں سلمان خان ایک بلند مقام پر ہیں اور سر پر سکھ ثقافت کی طرز کی طرح پگڑی باندھی ہوئی ہے، بھانجی کو گود میں لئے ان سے باتیں اور رقص کررہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں اداکار کی ہی مشہور فلم بجرانگی بھائی جان کا گیت ’تو جو ملا‘ چل رہا ہے۔

سوشل  میڈیا صارفین نے اداکار اور ان کی بھانجی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائیں دیں، ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ اور لائیکس کرچکے ہیں تاہم کمنٹس سیشن میں تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer