لاہور میوزیم کی سیر کو آنے والوں کیلئے بُری خبر

لاہور میوزیم کی سیر کو آنے والوں کیلئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) مہنگائی کے آفٹر شاکس نے لاہور میوزیم کو بھی لپیٹ میں لے لیا، لاہور میوزیم کی ٹکٹس میں پچاس گنا اضافے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

اب لاہور میوزیم کی سیر کو آنے والے شہریوں کو 20 روپے کا ٹکٹ 50 روپے میں ملے گا، بچوں اور طلبا کو پانچ روپے کا ٹکٹ 20 روپے، غیر ملکی ٹورسٹ کو چار سو کا ٹکٹ ایک ہزار اور پروفیشنل، کمرشل فوٹو شوٹ کی فیس پانچ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کردی گئی، میوزیم کی انٹری فیسوں کے داخلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈائریکٹر لاہور میوزیم طارق محمود جاوید کا کہنا ہے کہ ٹکٹس میں نو سال بعد اضافہ کیا گیا، لاہور میوزیم کی انٹری فیس تمام میوزیم سے کم تھی، جو کہ2011  کے بعد اب بڑھائی گئی ہے، پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد داخلہ فیس میں اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اب شہر کے آرمی میوزیم اور دیگر تاریخی مقامات کے برابر فیس کردی گئی ہے۔

چیئرمین بورڈ آف گورننس کی جانب سے لاہور میوزیم کی داخلہ فیس بڑھانے کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer