ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمیں کسی کا استعفیٰ نہیں، انصاف چاہیئے: سانحہ ساہیوال لواحقین

 ہمیں کسی کا استعفیٰ نہیں، انصاف چاہیئے: سانحہ ساہیوال لواحقین
کیپشن: City42 - Sahiwal Incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ذیشان اور خلیل کے اہل خانہ نے ممکنہ احتجاج کا عندیہ دے دیا، کہتے ہیں کہ ہمیں کسی کا استعفیٰ نہیں، انصاف چاہیئے۔

ساہیوال واقعہ کو5روز گزر گئے، لواحقین کےگھروں پر سوگ کی فضاابھی بھی برقرار،  سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 بجے تک حکومتی موقف کا انتطار کریں گے، اگر انصاف نہ ملا تو چونگی امرسدھو چوک پر دھرنا دیں گے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے کارروائی کا حکم دیا انہیں بس معطل کردیاگیا، ہمیں کسی کا استعفیٰ نہیں چاہیئے، انصاف چاہیئے، ذیشان کو دہشتگرد قرار دینا سرا سر غلط ہے۔پاکستان کی22کروڑعوام کا جو فیصلہ ہوگا وہ ہمیں منظورہوگا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر قانون  راجہ بشارت   نےخلیل کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی کو قراردے دیا،  کہتے ہیں کہ متاثرہ خاندان کوانصاف فراہمی کیلئےکوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے،  موجودہ حکومت نےمظلوم کوانصاف فراہم کرنا ہے۔ سانحہ ساہیوال پر میڈیا کو ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو لاہور سے بورے والا جانے والی فیملی پر ساہیوال میں قیامت ٹوٹ پڑی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی , گولیاں لگنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار تین بچے زخمی ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer