یونیورسٹی آف انجیئرننگ ٹیکنالوجی میں 4 روزہ آل پاکستان ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، پہلے مرحلے میں 6 میچز کھیلے گئے۔
تفصیلات کےمطابق چارروزہ آل پاکستان ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے روز6 ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ سرگودھا یونیورسٹی، بہاؤالدین یونیورسٹی ملتان، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ،یونیورسٹی آف لاہور، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے اپنے اپنے میچز میں فتح سمیٹی۔
علاوہ ازیں14 ٹیموں کے مابین میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ دوسرے روز4 میچز ہوں گے، 25جنوری کو سیمی فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ ہوگا۔ اسطرح 26 جنوری کو اختتامی تقریب منقعد کی جائے گی۔