(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے نئے مالی سال 2018-2019 کے لئے اخراجات کا تخمینہ، سالانہ ترقیاتی پروگرام اور تمام غیر ترقیاتی اخراجات، نئی اسامیوں کا پیدا کرنا اور نئے اخراجات کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے ، محکمہ خزانہ کے بجٹ ونگ نے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔