وسیم احمد : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) میں اہم تبدیلیوں کافیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کےآئین میں بھی تبدیلی کی جائے گی، اس کے علاوہ سی ای او اور ایم ڈی کےعہدےبھی متعارف کرائےجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ ڈیپارٹمنٹ میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی، مارکیٹنگ،میڈیااینڈکمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ،ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں تبدیلی ہوگی۔ قومی سینئراورجونیئرکرکٹ ٹیموں کیلئےغیرملکی کوچزتعینات کیےجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی مینجمنٹ میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی، تمام فیصلوں پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی عملدرآمدکریں گے۔