ویب ڈیسک : پاکستانی وفد کی دورہِ افغانستان کی اندرونی کہانی منظر عام پرآگئی، وفد کی قیادت پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے افغان حکومت کو باور کروایا کہ ٹی ٹی پی کو اس کی کاروائیوں سے روکا جائے۔پاکستان کے پاس ثبوت ہیں کہ ٹی ٹی پی کے لیڈر افغانستان میں موجود ہیں۔
ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کی حقیقت سے طالبان حکومت کنارہ کشی اختیار کر رہی ہے۔ پاکستانی وفد نے زور دیا کہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں سے روکنے کے اقدامات کرے۔