ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے باعث اہم منصوبہ ٹھپ

 کورونا کے باعث اہم منصوبہ ٹھپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے شعبہ جات متاثر ہوئے ہیں وہیں لاہور سمیت صوبہ بھر میں 1000 آئی ٹی لیبز اور 400 سائنس لیبز بنانے کا منصوبہ بھی ٹھپ ہو گیا، متعدد ڈیڈلائنز کے باوجود سکولوں میں سائنس اور آئی ٹی لیبز کا قیام ممکن نہ ہوسکا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ منصوبہ کی بروقت تکمیل کورونا کے باعث نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق 1000 آئی ٹی لیبز سترہ اضلاع اور 400 سائنس لیبز کا قیام دس اضلاع میں کیا جانا تھاجس میں لاہور کے 100 سکول بھی شامل ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل دسمبر 2020 تک کی جانا تھی۔فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث منصوبہ کی بروقت مکمل نہ کیاجاسکا۔
منصوبہ کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے متعلقہ اضلاع کے سربراہان کو طلب کرلیا گیا۔سی ای او، ڈی ای او ،فوکل پرسنز اور کنٹریکٹر میٹنگ میں شرکت کریں گے۔میٹنگ پی ایم آئی یو آفس لاہور میں منعقد ہوگی۔میٹنگ میں منصوبہ کے اخراجات اوردرکار فنڈز کا تخمینہ لگایا جائے گا تاکہ منصوبے کو جلد دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور کے 64 سرکاری ہائی سکولوں میں سائنس و آئی ٹی لیبز بنانے کی منظوری دی گئی تھی ، لیبز کے قیام کے لیے ایجوکشن اتھارٹی لاہور نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کے فنڈز سکول سربراہان کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیئے تھے۔سائنس اور آئی لیبز کے قیام کے لئے فی سکول تین سے چار لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سائنس اور آئی ٹی لیبز کی عدم موجودگی سے طلباء کو عملی امتحان کی تیاری میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ہائی سکولوں میں لیبز کا قیام مارچ تک مکمل کرنے کاعندیہ دیا تھا جو کہ اب ناممکن نظر آرہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer