ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 5 کا چیمپئن کون ہوگا؟ اداکارہ ثوبیہ نے پیشگوئی کردی

پی ایس ایل 5 کا چیمپئن کون ہوگا؟ اداکارہ ثوبیہ نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) پاکستان سپرلیگ فائیو کے کراچی اور لاہور میں مقابلے جاری، آج بھی دو میچز ہوں گے، پی ایس ایل میں اب تک 5  میچز کھیلے جا چکے ہیں،ان پانچ میچز  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے ایک ایک کامیابی حاصل کی ہے  جبکہ بدقسمتی سےلاہور قلندرز  پہلا میچ ملتان سلطانز سے ہارگئے۔

 اپنے ایک انٹر ویو میں اداکارہ ثوبیہ خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں کے ساتھ ہوں لیکن میری فیورٹ ٹیم کراچی کنگز ہے، مجھے امید ہے کہ وہی اس سال چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرے گی، مجھے پہلے بھی کرکٹ کے کھیل سے دلچسپی تھی لیکن جب سے میری شادی کرکٹر عثمان قادر سے ہوئی ہے اس کھیل میں میری دلچسپی بہت بڑھ گئی ہے ،ہم میاں بیوی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تجزیہ بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندر کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد ٹیم کی کمان شاداب خان کو سونپی گئی ہے، آج  نیشنل سٹیڈیم  میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈایٹرز کے درمیان میچ کھلا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer