چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی ان کی اہلیہ نے گجرات میں جمع کروا دیئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سے پرویز الہیٰ کی فیملی کی خواتین کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے  آر او آفس سےباہر آکر  پرویز الٰہی کی بیگم سے ان کے کاغذات وصول  نامزدگی وصول کئے۔

قبل ازیں قیصرہ پرویز الہی سریٹرننگ آفیسر کے دفتر جانے لگیں تو دفتر کے باہر موجود نامعلوم افراد نے ان سے کاغذات چھننے کی کوشش کی۔  ریٹرنگ آفیسر این اے 64 حیدر عباس کے دفتر میں سول کپٹروں میں ملبوس نامعلوم افراد کے ڈیرے دکھائی دیئے۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ پرویز الہی نے آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حالت میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔ مجھے یقین نہیں آرہا کہ ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہوا ہے۔ ان کو پتہ نہیں کہ میں کس کی بیوی اور کس کی بیٹی ہوں۔ قیصرہ الہی نے الزام لگایا کہ میں کاغذات لے کر اپنےبھانجےکےساتھ اندر جا رہی تھی مجھ سے کاغذات چھینے کی کوشش کی گئی۔ میں سوچ نہیں سکتی تھی مجھ سے کوئی اس طرح کاغذات چھین سکتا ہے۔ یہ لوگ مرد کہلانے کے لائق نہیں عورتوں سے کاغذ چھین رہے ہیں۔ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود میرے سمیت پرویز الٰہی اور مونس کے کاغذات نہیں وصول کیے جارہے۔یہ کون لوگ ہیں جو اتنے بزدل ہیں مجھے نہیں معلوم۔ چھینا جھپٹی کےبعد سوال پیدا نہیں ہوتا کہ کاغذات جمع کرانے کے لئے اندر جاتی۔ اگر میں اپنے خاندان کی بات کرنے لگی تو صبح ہو جائے گی بولتے بولتے۔ہمارے ساتھ اتنی زیادتی ہوئی،شافع اور سالک میں اتنی شرم ہوتی تو وہ گھر کی عورتوں کیساتھ ایسا سلوک نہ ہوتا۔