ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان پر فائرنگ

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان پر فائرنگ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان پر فائرنگ ہوئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔

خیبر پختون خوا کے ضلع تورغر کی یونین کونسل شگئی میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود جان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، تاہم خوش قسمتی وہ محفوظ رہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس پی آپریشنز کاشف عباسی کہنا ہے کہ محمود جان شگئی کے نواحی علاقے کی ایک تقریب میں موجود تھے، اور جس ہجرے میں تقریب تھی اس کے قریب فائرنگ کاواقعہ پیش آیا، فائرنگ کے واقعے میں محمود جان محفوظ رہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ محمودجان کا خاندانی زمینی تنازعہ چل رہا ہے، تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، اور محمود جان سے بھی بیانات لئے جارہے ہیں۔