عمران خان کی ٹیم 'سرٹیفائد' نااہل ہے، پی ٹی آئی کے رہنماء پھٹ پڑے

عمران خان کی ٹیم 'سرٹیفائد' نااہل ہے، پی ٹی آئی کے رہنماء پھٹ پڑے
کیپشن: Tahir Sadiq
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپوزیشن کا کام ہے کہ وہ تحریک انصاف کی حکومت اور ان کی ٹیم پر سخت سے سخت تنقید کرے۔ مگر جب پارٹی کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں تو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت پڑجاتی ہے۔ 

نجی ٹی وی سے ایک انٹرویو  میں تحریک انصاف کے رہنماء اور  اٹک سے ممبر رکن قومی اسمبلی میجر تاہر صادق نے اپنی ہی حکومت کی ٹیم کے ارکان کو 'سرٹیفائڈ' نااہل قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیم کے ساتھ آپ (وزیراعظم عمران خان) کیا آگے جائیں گے۔ عوام نے دیکھ لیا کہ کارکردگی کیا ہےبری گورننس، نچلی سطح پر کرپشن اور مہنگائی۔

طاہر صادق سے جب سوال کیا گیا کہ مہنگائی پر حکومت کیوں قابو نہیں کر پارہی۔ ان کا جواب تھاکہ 2018 الیکشن کے فوری بعد حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس چلے جانا چاہئیے تھا۔ اگر پہلے چلے جاتے تو استحکام آسکتا تھا۔ بعض بین الاقوامی وجوہات بھی ہیں جو مہنگائی کا سبب بنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیک نیتی سے کوششیں کررہے ہیں کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے مگر ان کی ٹیم انتہائی نااہل ہے۔