ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سٹیشن کو ملانے کا منصوبہ ختم

اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سٹیشن کو ملانے کا منصوبہ ختم
کیپشن: City42 - Orange Line Train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سٹیشن کو ایک دوسرے سے ملانے کیلئے ایم اے او کالج اور جین مندر کے درمیان انڈر گراﺅنڈ سب وے کی تعمیرکا منصوبہ ختم کردیا گیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈیڑھ ارب تخمینہ لاگت سے اورنج ٹرین سٹیشن جین مندر کو ایم اے او کالج میٹرو بس سٹیشن سے ملانے کا پلان بنایا تھا۔ منصوبے کے تحت دونوں سٹیشن کے درمیان پیدل چلنے والوں کے لیے 20 فٹ چوڑا اور 10 فٹ اونچا زیر زمین انڈر پاس بنایا جانا تھا تاکہ ہیلے کالج کے طلبا اور سیکرٹریٹ جانے والے سرکاری ملازمین کو سہولت دی جا سکے۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اس پلان کی تکمیل کے لیے ہیلے کالج کیمپس سے پانچ کنال اراضی درکار تھی۔ پنجاب یونیورسٹی نے اورنج لائن ٹرین کے لیے مزید اراضی دینے سے ایک پھرانکار کردیا ہے۔

 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پلان ختم کرکے پی اینڈ ڈی بورڈ سے اپنے منصوبے کے دستاویزات واپس لے لی ہیں۔پنجاب یونیورسٹی سابق دورحکومت میں بھی اراضی دینے سے انکار کرچکی تھی جس پرسابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے استعفیٰ دیدیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer