مائدہ وحید: شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونےلگا جبکہ ماہرین کے مطابق آئندہ ہفتےبارش کے کوئی امکانات موجود نہیں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت35ڈگری ریکارڈکیاجائےگا۔
فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہوردوسرےنمبرپرآگیا ہے، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح119ریکارڈکی گئی۔ ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح160ریکارڈ، یوای ٹی کےاطراف آلودگی کی شرح137ریکارڈ اور سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح117ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شام کے بعد ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تھر پارکر، میرپورخاص، بدین، مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اور گردو و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار مون سون بارشیں متوقع ہیں، موسلا دھار بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور،کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، سیالکوٹ ، سرگودھا ، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ بارشوں سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ملحقہ دیہات قصبے یا نالوں کے قریب بستیاں، سیلابی ریلوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔