(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے کی سطح پر برقرار رہا، اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے مہنگاہوکر 225 روپے پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3 روپے مہنگا ہوکر 265 روپے کا ہوگیا جبکہ ڈالر 222 روپے کی سطح پر برقرار ہے،امارتی درہم0.80 پیسے اضافے سے 62.50 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 1.20 روپے اضافے سے 60 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، ایک تولہ سونا 150 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 46 ہزار روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 129 روپے کمی سے 1 لاکھ 25 ہزار 171 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر 1733 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔