ویب ڈیسک:بھارت میں بی جے پی کے ایک اور انتہاپسند رہنما نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کر ڈالا۔
تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس وہ اپنی غلیظ زبان سے وہی گھٹیا الفاظ دہراتا نظر آیا جو اس سے قبل ملعونہ نوپور شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں کہے تھے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، حیدرآباد میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شاتم رسول راجہ سنگھ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Thousands of Muslims in Hyderabad protested in front of several police stations last night after the blasphemous comment of BJP MLA T Raja Singh. The BJP legislator emulated & uttered the words of #NupurSharma. He also passed several other objectionable utterances. pic.twitter.com/JnRGCwQEii
— Naseer Giyas (@NaseerGiyas) August 23, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق آج بروز منگل کی صبح حیدرآباد پولیس نے ملعون راجہ سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے، اس سے قبل راجہ سنگھ کے خلاف توہین رسالت کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
بی جے پی رکن راجہ سنگھ کے خلاف مظاہروں کے بعد حیدرآباد میں شہر کے اہم مقامات کے باہر بھاری تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے بھی ایک ٹی وی پروگرام میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے بعد بھارت بھر میں زبردست مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
کئی مسلم ممالک نے اس واقعے کے خلاف بھارت سے سفارتی سطح پرشدید احتجاج کیا تھا اور دنیا بھر میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلائی گئی تھی۔