ارطغرل غازی کے بعد صلاح الدین ایوبی پر بھی ڈرامہ بنانے کا اعلان

ارطغرل غازی کے بعد صلاح الدین ایوبی پر بھی ڈرامہ بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    پاکستان اور ترکی نے مسلمان ہیرو صلاح ایوبی کی زندگی پرٹی وی سیریز بنانے کا اعلان کردیا، یہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز کا مشترکہ پراجیکٹ ہو گا۔

پاکستان اور ترکی نے مشترکہ طور پر صلاح ایوبی کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں پاکستان سے انصاری اینڈ شاہ فلمز اورترکی کے پروڈکشن ہاوس اکلی فلمزکے درمیان 20 اگست کوسربیا میں معاہدہ طے پایا۔

ترک پروڈیوسر ایمرے کونک نے ٹوئٹرپرمعاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ‘ اللہ سے دُعا ہے کہ اس انٹرنیشنل منصوبے کو دنیا کے باسیوں کے لیے امن ، محبت بقائے باہمی کی امید بنائے ‘۔ معاہدے کے وقت پاکستانی  اداکارعدنان صدیقی بھی موجود تھے جنہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا ‘ ہم نے ترکی کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے لیے اپنا عزم آگے بڑھاتے ہوئے دوستی کے نئے باب کا آغازکیا ہے، یہ پراجیکٹ ہماری انڈسٹریز اورناظرین کی کامیابی ہے جو مستقبل میں اچھےمواد کے منتظر ہیں’ ۔  اداکارنے مزید لکھا ‘ ہم نے عظیم جنگجو بادشاہ صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر شاندار سیریز بنانے کیلئے اشتراک کیا ہے، ہماری خوشی میں شریک ہوں’۔پروڈیوسرکاشف انصاری نے بھی تصویر اور ویڈیو شیئرکی جس میں عدنان صدیقی بتا رہے ہیں کہ معاہدہ ترکی کے بجائے سربیا میں کیوں کیا گیا۔اداکارکے مطابق ترکی میں 14 روزکا قرنطینہ کرنا پڑتا ہے اور میں نہیں جاسکتاتھا، لیکن ڈاکٹرکاشف انصاری اور ڈاکٹرجنید علی شاہ جاسکتے تھے کیونکہ ایک امریکن اور دوسرے برٹش پاسپورٹ ہولڈرہیں ، اس لیے ،میری وجہ سے مسئلہ ہوا۔ ہمایوں سعید مصروفیات کی بنا پساتھ نہیں آسکے ورنہ وہ بھی یہاں موجود ہوتے’۔