ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتفاق شوگر ملز کو 33 کروڑ کا انکم ٹیکس نوٹس معطل

اتفاق شوگر ملز کو 33 کروڑ کا انکم ٹیکس نوٹس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : اتفاق شوگر کو 2 ارب ، 33 کروڑ نکم ٹیکس نوٹس معطلی کیلئے ہائیکورٹ سےرجوع,عدالت عالیہ نےاتفاق شوگر ملز کوبھجوایا گیاانکم ٹیکس وصولی کانوٹس معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد جسن نے اتفاق شوگر  مل کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت عالیہ نےاتفاق شوگر ملز کوبھجوایا گیاانکم ٹیکس وصولی کانوٹس معطل کر تے ہوئے کمشنر ان لینڈ  ریونیوکو زیرالتواء اپیل پر 30 روزفیصلہ کرنے کا حکم دیا، درخواست گزار کی جانب سے محمد منشاء سکھیرا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

دوسری جانب خسرو بختیار کی شوگر ملز  کی چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست پرجسٹس جواد حسن نے درخواستوں پر ابتدائی سماعت کی  ، جسٹس جواد حسن نےکیس جسٹس شاہد جمیل خان کی عدالت میں بھجوادیا۔جسٹس جواد حسن  نے ریمارکس دیئے کہ  جسٹس شاہد جمیل خان اسی نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کررہے  ہیں۔