ویب ڈیسک: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز پاکستان کے نام رہا۔ بارش سے متاثرہ دن میں پاکستان نے پہلی اننگز 302 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی جبکہ فواد عالم نے شاندار سینچری اسکور کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز 302 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ فواد عالم نے ٹیسٹ کیرئیر کی شاندار پانچویں سنچری داغی ۔ وہ 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی باؤلرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 39 رنز پر ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ 4،کائیرن پوویل 5 اور روسٹن چیس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور فہیم اشرف نےایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے روز بارش کے باعث ایک گیند بھی نہ کرائی جاسکی تھی۔تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔
Pakistan have declared after posting 302/9 in their first innings.
— ICC (@ICC) August 22, 2021
Fawad Alam is the pick of the batsmen finishing with an unbeaten century. #WTC23 | #WIvPAK | https://t.co/MXEhzUVmcv pic.twitter.com/DdzP2gXpgw