ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

حکومت کا پی ٹی آئی کی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) نومنتخب حکومت  نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے باوجود ان کی مخالفت جاری رکھی، نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے اب ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا اور مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ کسی سینئر وکیل کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے الیکشن کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی، ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے گورنر کو قانونی رائے دی کہ وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے کچھ روز قبل اپنےعہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن عمران خان کی ہدایت پر استعفی نہیں دیا اور نومنتخب حکومت کی ہائیکورٹ میں ڈٹ کر مخالفت کرتے رہے۔