ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرخزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبردار کردیا

وزیرخزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبردار کردیا
کیپشن: miftah ismail
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی، وہ چاہتے ہیں کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بھی متفق ہے کہ ان سبسڈیز کے متحمل نہیں ہو سکتے، انہیں کم کرنا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات چاہتا ہے، متفق ہیں یہ اصلاحات ضروری ہیں اور انہیں متنازع نہیں ہونا چاہیے۔

واشنگٹن میں تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل (Atlantic Council) میں خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے۔