شمالی چھاونی؛ کوڑا پھینکنے پر رئیس زادوں کا ملازم پر تشدد

شمالی چھاونی؛ کوڑا پھینکنے پر رئیس زادوں کا ملازم پر تشدد
کیپشن: Torture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)کوڑا گھر کے باہر کیوں پھینکا،شمالی چھاونی کے علاقے میں بگڑے رئیس زادوں نے غریب ملازم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 کو موصول ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔

شمالی چھاونی کے علاقے میں بگڑے رئیس زادوں نے کوڑا گھر کے باہر  پھینکنے پر غریب کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 کو موصول ہوگئی ، ویڈیو میں تنویر اور اس کا بیٹا شکیل نامی ملازم کوتھپڑوں اور ہاکی سے تشدد کا نشانہ بنا رہاہے۔متاثرہ ملازم تنویر کے ہمسایوں کا ڈرائیور ہے۔مزید پڑھئے: بااثر افراد کا نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد، مقدمہ درج

شکیل کو کوڑا پھینکنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ملازم شکیل نے داد رسی کے لئے تھانہ شمالی چھاونی درخواست دے دی،سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کر رہی ۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بااثر افراد کے ہاتھوں مظلوم و محکوم پر ظلم و تشدد کے واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں،عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer