ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کی وبا سے پنجاب میں مالی بحران بڑھ گیا

punjab corona
کیپشن: punjab corona
سورس: punjab corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: کرونا وائرس کی وبا سے پنجاب میں مالی بحران بڑھ گیا، پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر مزئد فنڈز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی۔ آئندہ سے اب کسی منصوبے اور محکمے کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کی وبا سے پنجاب میں مالی بحران بڑھ گیا ہے اور پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر مزید فنڈز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق  آئندہ سے کسی منصوبے اور محکمے کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں ہوں گے، منصوبوں کے لئے مختص موجودہ فنڈز اب دیگر انتظامی معاملات پرخرچ ہوں گے اور مختلف منصوبوں کیلئے مختص فنڈز اب زیادہ ترہیلتھ سیکٹر کو منتقل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 ارب سے زائد کا ترقیاتی فنڈ ابھی محکمہ پی اینڈ ڈی کے پاس ہے، مذکورہ فنڈز اب حکومتی احکامات پر نان ڈویلپمنٹ سیکٹر کو جاری ہوں گے اور کورونا وباء سے موجودہ بجٹ میں محصولات کم ہوئیں اور اخراجات بڑھ گئے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں جس سےحکومت کوموجودہ  بجٹ میں خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے, ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات پر پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام نے اس مشکل وقت میں مختلف منصوبوں کو نظرانداز کر کے چھ ارب روپے کے فنڈز نان ڈویلپمنٹ کے لیے منتقل کر دیئے ہیں جوکرنٹ  بجٹ میں انتظامی اور دیگراخراجات پریہ فنڈز استعمال کیے جائیں گے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے انتظامی اخراجات مزید بڑھ رہے ہیں، ٹیکس کی مد میں محصولات نہ ہونے کے باعث  بجٹ خسارے میں جارہا ہے، خسارے میں انتظامی اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ کا  بجٹ استعمال کرنا ہوگا۔

 دوسری جانب  پی اینڈ ڈی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق  کورونا کی تباہ کاریوں سے پنجاب کو کھربوں روپے کا نقصان ہوگا اس حوالے سے  پی اینڈ ڈی بورڈ نے رپورٹ تیار کی ہے اور وزیر اعلی کو پنجاب کو رپورٹ ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 18 کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور کورونا کے باعث پنجاب کا جی ڈی پی بھی 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ، ہر ماہ ایک فیصد تک مزید کم ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer