’’نیا بلدیاتی نظام بدنیتی پر مبنی ہے‘‘

’’نیا بلدیاتی نظام بدنیتی پر مبنی ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) مسلم لیگ ن کے ترجمان ملک محمد احمد خان بلدیاتی نمائندوں کے احتجاجی مظاہرے میں پہنچے، کہتے ہیں عجلت میں بنائے گئے نئے بلدیاتی ایکٹ 2019 کی ہر شق کی مخالفت کریں گے، ایوان میں ترامیم جمع کرائیں گے جبکہ احتجاج اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج کا ترجمان مسلم لیگ ن کے ملک محمد احمد خان بھی حصہ بنے اور تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2019 بدنیتی پر مبنی ہے جو عجلت میں ڈرافٹ کیا گیا ہے ہر فورم پر مخالفت کریں گے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا صوبے کے امور کو بڑی سیاسی روایات کے برعکس چلایا جارہا ہے۔ ن لیگ کی حکومت کے دور میں باون فیصد مالیاتی شیئر اضلاع کو دیا جارہا تھا اس قانون کی ہر شق کی مخالفت کی جائے گی۔   جمہوری روایات کا قتل کیا جارہا ہے، بلدیاتی نمائندے اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے، انہوں نے کہا کے احتجاج میں یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی ہے کہ اس کالے قانون کو نہیں مانتے، اس قانون کی ہیت بدنیتی پر مبنی ہے۔

ایک سوال کےجواب ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا اس شہر کی تعمیر و ترقی میں ہماری جماعت اور قائدین نے دن رات ایک کیا۔ شہریوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف دینے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن ماضی میں ایک سیاسی جماعت نے اودھم مچائے رکھا ایسا نہیں کرینگے آئینی و قانونی راستہ اختیار کرینگے۔

ترجمان مسلم لیگ ن بولے نئے بلدیاتی مسودہ بل کو نامنظور کرتے ہیں اگر بلدیاتی نمائندوں کو حق نہ دیا گیا تو یہ احتجاج گلی محلوں میں شروع ہو جائے گا۔