عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزکی توسیع ،حکم نامہ جاری

عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزکی توسیع ،حکم نامہ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روزکی توسیع کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 4 دن قومی احتساب بیورو ( نیب ) کی تحویل میں رہ چکے ہیں جس کے بعد نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے،تفتیشی ٹیم کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی گئی جس کے دوران نئے حقائق سامنے آئے ہیں جن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

 نیب کے مطابق تفتیش کے حتمی نتیجے پر پہنچنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے اور مقدمے سے متعلق اصل دستاویزات مطلوب ہیں جو علی ظفر ایڈووکیٹ کی تحویل میں ہیں، ان دستاویزات سے متعلق جرح کے بعد تفتیش مکمل کرلی جائے گی،حکم نامہ میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب پہلے ہی کیس سے متعلق تمام دستاویزات تحویل میں لے چکا ہے، وکلاء کے مطابق نیب کو تفتیش کیلئے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے جبکہ وکلاء کے مطابق نیب کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔

 تاہم دستاویزات سے متعلق جرح کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 کے بجائے 2 روز کی توسیع کی جاتی ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer