عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے ملاقات

عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیرِ اعظم کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے ملاقات کی۔

 عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے بخشی خانے میں ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں بالکل ٹھیک ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی: علیمہ خان
چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی، انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے نہیں نکالنا۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پورا عدالتی نظام ان کو سپورٹ کر رہا ہے، ہمیں عدلیہ، ججز سے ناامید نہیں ہونا چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا زبردست فیصلہ دیا کہ جیل ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer