لاہور میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ بڑی خبر آگئی

لاہور میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب کے دیگر 20 اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 3 جون کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

کورونا کی شرح کم ہونے پر تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق پنجاب بھر کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے پیر سے کھل جائیں گے جبکہ لاہور سمیت باقی 20 اضلاع میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے زائد ہونے کے باعث تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔ ان اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 3 جون کو ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

کورونا کیسز کے 5 فیصد شرح والے اضلاع کی مکمل تفصیلات

ان اضلاع میں کورونا کی شرح کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں دس دن پہلے کورونا کی شرح بیس فیصد سے زائد تھی جس میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم ابھی بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer