سٹی42: نمک منڈی فوڈ اسٹریٹ پشاور میں روایتی چرسی تکہ کے لیےمشہور ریسٹورنٹ کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
چرسی تکہ کے مالک نثار چرسی کےخلاف غیر ملکی سیاحوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ فحش حرکات کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔مقدمہ تھانہ شاہ قبول پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔
نثار چرسی کی کئی غیر ملکی سیاح خواتین کے ساتھ نازیبا حرکتین کرنے کی ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں۔ یہ ویڈیوز اور تصاویر پاکستانی شہریوں کی تنقید کا نشانہ بنیں اور پبلک نے نثار چرسی کی حرکتوں پر تنقید کی جس کے بعد پشاور پولیس حرکت میں آئی۔ پولیس نے چرسی ریسٹورنٹ کے مالک کو گزشہ شب انکے ہوٹل سے حراست میں لیا ہے اور اس وقت وہ تھانہ شاہ قبول کی حوالات میں بند ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چرسی ٹِکا ریسٹورنٹ کے مالک کو سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیوز میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نامناسب برتاؤ کرنے کے سبب گرفتار کر لیا گیا۔
چرسی تکہ کے عمر رسیدہ مالک نثار چرسی کو ویڈیوز میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی تصاویر میں وہ سیاحوں کے ساتھ انتہائی نامناسب جسمانی ہراسمنٹ کرتا پایا گیا۔ پولیس حکام نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیا اور تھانہ شاہ قابو کی ٹیم نے فوری طور پر اس شخص کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے بھی شکایت کی تھی کہ نثار خان اپنے ریستوران کے سامنے، اکثر غیر ملکی خواتین کے ساتھ 'فحش حرکتوں' میں ملوث ہوتے رہتےتھے۔
پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہےاور اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
چرسی ٹِکا شہر کے کھانوں میں ایک اہم نام ہے اور دور دراز سے سیاح باقاعدگی سے وہاں کھانا کھانے کے لیے آتے ہیں۔