آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز  پشاور کا چرسی تکہ ایک ہی بار کھا کر اس کےنشئی ہو گئے

Australian High Commissioner Neyl Hawkins visits Peshawar's Charsi Tikka Restaurant. City42
کیپشن: آسٹریلیا کے اسلام آباد میں ہائی کمشنر نیل ہاکنز اتوار کتے روز پشاور میں چرسی تکہ ریسٹورنٹ پر تکے بنتے دیکھ رہے ہیں۔ یہ تصور ان کے ٹویٹر ہینڈل سے پوسٹ کی گئی۔
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر نیل ہاکنز   پشاور کا چرسی تکہ ایک ہی بار کھا کر اس کے نشئی ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تکہ کھا کر اب میں سمجھ سکتا ہوں کہ اسے " چرسی تکہ" کیوں کہا جاتا ہے، اسے ایک بار کھا کر کون خود کو اسے کھانے سے باز رکھ سکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے اسلام آباد میں متعین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے گزشتہ روز   پشاور کی سیر کے دوران شہر کے مشہور ریسٹورنٹ چرسی تکہ کا دورہ بھی کیا۔ وہاں تکہ کھانے کے بعد انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے اکاونٹ سے ٹویٹ کر کے پشاور کی اس سوغات کی تعریف کی۔ 

ہاکنز نے لکھا کہ میرے پاس ابھی پشاور میں سب سے حیران کن جگہ چرسی تکہ سے ہو کر آیا ہوں۔ اس تکہ کا ذائقہ تو بس ایک نشہ ہے۔ اب میں سمجھ سکتا ہوں کہ اس تکہ کو  چرسی کیوں کہتے ہیں۔ یہ ملک کا بہترین تِکا ہے، اسے کھانے سے کون ہاتھ روک سکتا ہے!

بتایا جاتا ہے کہ  آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز  خاص طور سے پاکستانی کرتا اور واسکٹ پہن کر پشاور گئے تھے۔ انہوں نےقصہ خوانی بازار میں گرما گرم الائچی والے قہوے کا لطف بھی اٹھایا اور بازار کی سیر بھی کی۔