لبرل پارٹی زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب، کیا جسٹن ٹروڈو وزیراعظم بن پائیں گے؟

Liberals win Election 2021
کیپشن: Liberals win Election 2021
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کینڈا میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔  لبرلز کو 156 سیٹوں پر برتری حاصل ہے، جو 2019 میں ان کی جیتی ہوئی سیٹوں سے ایک کم ہے، جبکہ حریف کنزرویٹو پارٹی کو 121 سیٹوں پر فتح حاصل ہے، وہی جو انہوں نے 2019 میں بھی جیتی تھیں۔ نیو ڈیموکریٹس پارٹی نے 27 سیٹیں جیتی ہیں۔
ہاؤس آف کامنز کی کُل 338 نشستیں ہیں اور کسی بھی پارٹی کو اکثریت حکومت قائم کرنے کے لیے 170 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔  تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ دنیا بھر میں رقبے کے اعتبار سے اس دوسرے سب سے بڑے ملک میں جسٹن ٹروڈو فیصلہ کن اکثریت کے لیے 170 پارلیمانی نشتیں جیت پائیں گے یا نہیں۔ ابھی تک متعدد حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے چند ہفتے قبل ہی قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ پارلیمان میں اکثریت حاصل کر سکیں۔ اپنی کامیاب کورونا پالیسی اور دیگر اقدامات کے سبب وہ اس کے لیے پر امید ہیں