سٹی42: سری لنکا کیخلاف سیریز میں قومی ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹرمصباح الحق نے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم میں سرفراز احمد، بابراعظم، عابدعلی، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، ٹیم میں محمد نواز، شاداب خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض شامل ہیں۔محمد رضوان اورامام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں، مصباح الحق حسن علی ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے۔
ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹرمصباح الحق کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ٹی 20 میں احمد شہزاد اور عمراکمل کوموقع دیں گے۔