پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کون ؟ ٹک ٹاکر حریم شاہ بول پڑیں

پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کون ؟ ٹک ٹاکر حریم شاہ بول پڑیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی دوسری شکست کے بعد ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بول پڑیں۔

 گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں میچ کینگروز نے 62 رنز سے جیت لیا۔ اس شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم پر شدید غصہ ہیں اور کپتان بابر اعظم سمیت سلیکشن کمیٹی کو شکست کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

ایسے میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “اور ہم ایک اور میچ ہار گئے ہیں”۔ حریم شاہ نے شائقین کرکٹ سے سوال کیا کہ “آپ کے خیال میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا زمے دار کون ہے؟”

ٹک ٹاکر کے سوال پر ایک صارف نے کہا کہ “کل کے میچ میں بابراعظم کا جلدی آؤٹ ہونا میچ ہارنے کی وجہ بنی ہے سب کو پتا ہے بابر سپین پر اوٹ ہو جاتا ہے پھر اس کو جلدی کرنے کی کیا ضرورت تھی”۔

 کاشف ملک نامی صارف نے کہا کہ “ناقص سلیکشن، ناتجربہ کاری، ماڈرن کرکٹ سے دوری اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی شکست کی وجہ بنی”۔

کائنات نامی صارف نے کہا کہ “آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی شکست کی وجہ میڈل آرڈر بیٹنگ تھی”۔

 حریم شاہ کے سوال پر زیادہ تر صارفین نے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور باؤلنگ کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اب دوسری شکست کے بعد قومی ٹیم نے شائقین کو شدید مایوس کردیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer