(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دئے جانے کے بعد عمران خان کی پہلی تصویر کاری کردی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فیصلے کے کچھ دیر بعد کی تصویر ہے۔تصویر میں عمران خان کے چہرے پر اطمینان واضح نظر آرہا ہے۔
عمران خان کی یہ تصویر اب سے کچھ لمحے پہلے کی ہے- اطمینان جو ان کہ چہرے پر ہے یہ عوام پر اعتبار کا اعتماد ہے! #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/nxHytZfx7j
— PTI (@PTIofficial) October 21, 2022
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔