وفاقی دارالحکومت بڑی تباہی سے بچ گیا

Islamabad
کیپشن: Islamabad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے، ملزمان شیر عالم اور حمزہ عرف غازی الرحمان سے ڈیٹونیٹر، بیٹریاں، بارودی مواد برآمد کی گئیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دوران تفتیش سیاسی شخصیات اور سرکاری اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے ملانبی گروپ سے ملٹری ٹریننگ حاصل کی، دہشتگردوں نےافغانستان تورابورا میں بھی 40دن تک ٹریننگ لے رکھی ہے یہ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے اسلام آباد کی سیکیورٹی کمپنی میں بطور گارڈ تھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردچیک پوسٹ ہمزونی پر حملے اور فائرنگ کیس میں بھی ملوث تھے۔